پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

بدن میں خون کی گردش دکھانے والا کیمرہ تیار

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)امریکی ماہرین نے ایسا کیمرہ اور امیجنگ نظام تیار کیا ہے جو جلد کی گہرائی میں جھانک کر خون کے بہاؤ کو دکھاتا ہے۔ یونیورسٹی آف واٹرلو کے ماہرین کی جانب سے نے یہ کیمرہ سسٹم بنایا گیا ہے جسے ہیموڈائنامک امیجنگ سسٹم کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔ اس کے ذریعے خون، رگوں اور دل کے امراض کی پیشگوئی بھی ممکن ہوسکے گی۔ یونیورسٹی کے سائنسداںوں کا کہنا ہے کہ پرانے نظاموں کے ذریعے صرف ایک جگہ (نبض) سے ہی خون کو نوٹ کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ سسٹم ورچول (مجازی) سسٹم کی طرح کام کرتا ہے اور جسم کے پورے نظام میں خون کی گردش پر نظر رکھتا ہے اور اس کے ذریعے بدن کے قریباً ہر نقطے پر خون کا دباؤ بھی نوٹ کیا جاسکتا ہے جو کمپیوٹر پروگرام میں جاکر جسم کے خونی نظام کی مکمل تصویر فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نظام کے ذریعے بوڑھے افراد میں خون کے دباؤ سے وابستہ امراض کی بروقت اور وقت سے قبل پیش گوئی کی جاسکتی ہے، اسی طرح چھوٹے بچوں کی نگہداشت اور جلنے والے امراض کے زخم ٹھیک کرنے میں بھی مدد ملے گی، یہ سسٹم حقیقی وقت میں لگاتار خون کے بہاؤ اور پریشر کو نوٹ کرتا ہے، اگرکہیں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ہوگی تو اس کی فوری نشاندہی ممکن ہوسکتی ہے۔ ہیموڈائنامک امیجنگ سسٹم کی تیاری میں کئی ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں جن میں امیجنگ، کمپیوٹرٹیکنالوجی اور دیگر علوم شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نظام ایکس رے اور الٹراساؤنڈ سے بھی محفوظ ہے جس میں جلد پر آنے والی روشنی میں تبدیلی سے خون کے بہاؤ کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ اب اگر خون کی کسی نالی میں دباؤ ہے یا کوئی رکاوٹ ہے تو اس کی شناخت بھی آسانی سے ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس نظام کو مزید بہتر بناکر بدن میں خون کے دباؤ اور امراضِ قلب کا پتا بھی لگایا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…