ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

دسمبر2017 تک پہلے انسانی سرکا ٹرانسپلانٹ کردیا جائے گا، چینی سائنس دان کا دعویٰ

datetime 26  جنوری‬‮  2016 |

بیجنگ(نیو زڈیسک) طبی سائنس اگرچہ اس وقت تاریخ کے جدید ترین دور سے گزر رہی ہے اور ہر گزرتا لمحہ اس میں حیرت انگیز تبدیلیاں اور ایجادات لیکر آرہا ہے لیکن ابھی تک انسانی سر کے ٹرانسپلانٹ کا کوئی آپریشن سامنے نہیں آسکا تھا تاہم اب ایک چینی سائنس دان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے بندر کے سر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا ہے اور وہ جلد انسان کے سر بھی ٹرانسپلانت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔چینی سائنس دان سرگیو کینا ویرو نے ایک سال قبل ہی اعلان کردیا تھا کہ ریڈھ کی ہڈی کے خرابی سے معذور ہوجانے والے افراد کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وہ انسانی سر کا آپریشن کریں گے اور اس کے بعد سے انہوں نے شب وروز اس ہر جنوبی کوریا اور چین میں کام شروع کردیا اور اس کے لیے انہوں نے سب سے پہلے چوہے کا انتخاب کیا اور اس کے سر کا کامیاب آپریشن کیا اور چوہا ٹرانسپلانٹ کے 20 گھنٹے کے بعد ہی حرکت کرنے لگا۔ سرگئی نے اب ایک بندر کا کامیاب ہیڈ ٹرانسپلاتٹ کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ڈونر اور مریض دونوں کے جسموں کو انتہائی کم درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے اور پھر انتہائی تیز چاقو سے چیر کرکاٹ لیا جاتا ہے اور اسے مریض کے سر پر لگا دیا جاتا ہے۔سرگئی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مریض کو 4 ماہ کے کوما میں رکھا جائے گا تاہم بندر کے سر کے ٹرانسپلانٹ میں انہیں بہت مختصر وقت کے لیے بے ہوش کیا گیا اور وہ بندر اب مکمل طور پر صحت مند ہے۔ سرگئی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران بندر کی ریڈھ کی ہڈی نہیں بلکہ صرف خون کی فراہمی کے نظام کو جوڑا گیا ہے جبکہ بندر کو 20 گھنٹوں کے لیے بے ہوش کیا گیا۔کچھ سائنس دانوں نے سرگئی کی اس پیشرفت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ انہوں نے اس آپریشن کی تفصیلات نہیں پیش کیں تاہم اگر وہ اسے کسی سائنس میگزین میں شائع کردیں تو پھر اس میں دلچسپی لی جا سکتی ہے۔ ان سب تحفظات کے باوجود سرگئی نے انسان کے سر کے پہلے ٹرانسپلانٹ کے لیے دسمبر 2017 کی تاریخ مقرر کردی ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس میں کس حد تک کامیابی حاصل کرپاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…