اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان بھر میں یو ٹیوب کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا کہ گوگل نے یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے،یو ٹیوب کالوکل ورژن پاکستان میں لانچ کر دیا گیا ہے یوٹیوب کے لوکل ورژن پرقابل اعتراض موادموجود نہیں۔ مزید بتایا گیا کہ قابل اعتراض مواداپ لوڈ ہونے کی صورت میں یوٹیوب انتظامیہ اس کوہٹا دیگی۔وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد یو ٹیوب سے ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے