منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

انڈونیشیا ، چوہوں کی ایک نئی نسل دریافت

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے انڈونیشیا میں چوہوں کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے۔دریافت کی گئی نئی نسل کو ’ہایورنومِس ٹیومکی آئی‘ کا نام دیا گیا ہے جو خنزیر جیسی ناک والے چوہوں پر مشتمل ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’یہ دوسرے چوہوں سے غیر معمولی طور پر مختلف اور منفرد خصوصیات کے حامل ہیں۔‘ان میں سے پانچ چوہوں کو آسٹریلیا، انڈونیشیا اور امریکہ کے سائنسدانوں نے ماہ جنوری کے آغاز میں سلاویسی جزیرے سے دریافت کیا تھا۔وکٹوریا میوزیم کے ممالیہ جانوروں کے مہتمم کیون رو کا کہنا تھا کہ اس نسل کے متعلق ’اس سے پہلے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ملتے۔‘
ہم کئی دنوں سے رات رات بھر گھات لگائے بیٹھے رہتے تھے کہ اسی دوران میرا پاو¿ں ایک بالکل نئی قسم کے چوہے سے ٹکرایا۔ میں نے فوری طور پر چلا کر اپنے ساتھیوں کو پ±کارا کیوں کہ میں جانتا تھا کہ یہ ایک نئی نسل ہےکیون رو، وکٹوریا میوزیم کے ممالیہ جانوروں کے مہتمم رو کے مطابق ’ہم اس علاقے کے دوردراز پہاڑوں کے سروے اور ایشیا اور آسٹریلیا میں ارتقائی سیاق وسباق کے متعلق جاننے کے ایک مشن پر تھے۔ ان چوہوں کے متعلق اب کوئی بھی نہیں جانتا اور نہ ہی کسی کو یہ معلوم ہے کہ اس طرح کے چوہے جنگلات میں کس طرح کی زندگی گزارتے تھے۔‘
کیون رو نے کترنے والے جانوروں کے ارتقا کے علم میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ انھوں نے دیگر سائنس دانوں اور مقامی افراد کے ایک گروہ کے ہمراہ مضافاتی جنگلاتی علاقے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے انڈونیشیا میں چھ ہفتے گزارے۔
انھوں نے خنزیر نما ناک کے حامل چوہوں کی دریافت کے ’دلچسپ لمحات‘ کی یادیں بھی بانٹیں۔انھوں نے بتایا ’ہم کئی دنوں سے رات رات بھر گھات لگائے بیٹھے رہتے تھے کہ اسی دوران میرا پاو¿ں ایک بالکل نئی قسم کے چوہے سے ٹکرایا۔ میں نے فوری طور پر چلا کر اپنے ساتھیوں کو پ±کارا کیوں کہ میں جانتا تھا کہ یہ ایک نئی نسل ہے۔‘چوہے ’صحت مند، بھرے ہوئے معدوں‘ کے ساتھ لگ بھگ 250 گرام وزن کے دکھائی دیتے تھے۔رو نے مزید بتایا کہ سلاویسی جزیرے سے نئے دریافت کیے جانے والے ممالیہ بھی اِن سے ملتے ج±لتے تھے لیکن ’وہ ایک جیسے نہیں تھے۔گذشتہ سال ہم نے اسی جزیرے سے بحری اور بغیر دانتوں والے چوہے بھی دریافت کیے تھے۔‘انھوں نے بتایا کہ ’ظاہر ہے کہ ان کے خنزیر سے مشابہ نتھنے بہت منفرد ہیں۔ لیکن ان میں اپنی جسامت کے چوہوں کے لحاظ سے چہرے کی لمبائی، لمبے کان اور نچلے جبڑے پر لمبے لمبے دانت بھی منفرد ہیں جو زیادہ تر چوہوں کی ایک خاص قسم شرو میں ہی پائے جاتے ہیں۔ ان کے لمبے پشمی بال ہمیں صرف آسٹریلوی نسل کے ممالیہ میں ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔‘
ان چوہوں کو حنوط کرنے کے بعد انڈونیشیا کے ایک میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…