اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

نئی ایجادات کے عالمی میلے میں سیڑھیاں چڑھنے والی وہیل چیئر

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (نیوزڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بدھ پندرہ مارچ سے دنیا بھر سے اپنی نئی ایجادات کے ساتھ آنے والے سینکڑوں موجدوں کا سالانہ میلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس سال اس عالمی نمائش کی خاص بات ایک ایسی وہیل چیئر ہے جو سیڑھیاں چڑھ سکتی ہے۔جنیوا سے موصولہ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق یہ بین الاقوامی نمائش دنیا بھر میں اپنے نوعیت کا سب سے بڑا میلہ ہے اور اس سال اس اجتماع کا انعقاد 43 ویں مرتبہ کیا جا رہا ہے۔ موجدوں کا میلہ یا جرمن زبان میں Erfindermesse کہلانے والی اس عالمی نمائش میں اس مرتبہ 48 ملکوں کے 752 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔اس میلے میں تخلیقی ذہن یا سوچ کے حامل کسی بھی فرد یا ادارے کی شرکت کے لیے شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ اختراعی نظریات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی کوئی ایسی نئی ایجاد لے کر جنیوا آئیں، جو انسانی زندگی کو زیادہ آسان یا مزید خوبصورت بنا سکتی ہو۔ اتوار انیس مارچ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں آج سے جو نئی مصنوعات ہزاروں شائقین اور ماہرین کی بھرپور دلچسپی کی وجہ بنی ہوئی ہیں، ان میں انتہائی کم وزن والا ایک نیا الٹرا لائٹ ہوائی جہاز اور مختلف عمارتوں کو زلزلوں سے محفوظ بنانے کے ایک نئے طریقہ کار کے علاوہ ایک ایسی وہیل چیئر بھی شامل ہے، جو سیڑھیاں چڑھ سکتی ہے۔ اس وہیل چیئر کی مدد سے معذور افراد اس میں بیٹھے بیٹھے ہی سیڑھیاں چڑھ سکیں گے۔امسالہ نمائش میں 48 ملکوں کے 752 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔اس عالمی نمائش میں نئی مصنوعات تیار کرنے والے موجد انفرادی طور پر بھی شریک ہوتے ہیں اور بہت سے کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں اور سرکاری محکمے بھی اپنے نت نئے خیالات اور ان کے عملی نتائج کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ اس سال جنیوا کی اس نمائش میں جرمنی سے 14 شرکت کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔جنیوا کی اس عالمی نمائش کے اکثر شرکت کنندگان کو امید ہے کہ وہ آئندہ اتوار کے دن تک مختلف سرمایہ کار اداروں کے ساتھ اپنی ایجادات کے تجارتی پیداواری لائسنسوں سے متعلق معاہدے طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نمائش کی انتظامیہ کے مطابق اس اجتماع میں ہر سال طے پانے والے لائسنسوں سے متعلق تجارتی معاہدوں کی مالیت قریب 50 ملین یورو رہتی ہے۔اس عالمی میلے کی سرپرستی سوئٹزرلینڈ کی حکومت اور جنیوا میں قائم فکری املاک کی عالمی تنظیم کرتی ہیںڈی پی اے کے مطابق اس میلے میں شریک موجدوں میں سے قریب نصف کا تعلق مختلف ایشیائی ملکوں سے ہے، جن میں چینی شرکت کنندگان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 45 فیصد شرکت کنندگان کا تعلق یورپ کے مختلف ملکوں سے ہے۔اس عالمی میلے کے انعقاد کی سرپرستی سوئٹزرلینڈ کی حکومت اور جنیوا میں قائم فکری املاک کی عالمی تنظیم یا ورلڈ اِنٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن WIPO کی طرف سے کی جاتی ہے۔ منتظمین کے مطابق امسالہ عالمی میلے کو دیکھنے کے لیے 60 ہزار کے قریب مہمان آئیں گے، جن میں سے 40 فیصد کا تعلق مختلف شعبوں کی ماہر کاروباری شخصیات سے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…