جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

اڑتے رینگتے کیڑوں کی طرح حرکت کرنے والا ربوٹ

datetime 7  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں کچھ انجینئرنگ کمپنیاں روبوٹس کے ایسے ڈیزائن تخلیق کر رہی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے جبکہ ان کی کارکردگی بھی حیران کن ہے۔ ان میں اڑنے والے روبوٹ بھی ہیں اور ایسے روبوٹ بھی ہیں جو انسانوں سے بہتر تیر، بھاگ اور پھلانگ سکتے ہیں۔”ڈسکوری نیوز“ میں رینی موریڈ نے کچھ ایسے ہی روبوٹس کا تعارف کرایا ہے۔ بوسٹن ڈائنامک نامی معروف کمپنی نے چار پایہ روبوٹ بنایا ہے جو کتے کی شکل کا ہے جو بھاگنے میں بے مثال ہے اور سیڑھیاں بھی چڑھ سکتا ہے۔اس روبوٹ کی تیاری میں الیکڑیکل اور ہائیڈرالک سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ ان ڈور اور آٹ ڈور دونوں جگہوں پر موزوں کارکردگی کا حامل ہے۔کینگرو کی شکل کا ایک روبوٹ فیسٹو نامی آٹومیشن کمپنی نے بنایا ہے جو خصوصی طور پر کینگروکی حرکات و سکنات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ کینگرو ہی کی طرح یہ روبوٹ اس وقت اپنی توانائی بحال کر لیتا ہے جب یہ اچھلتا ہے اور اسے اگلی چھلانگ کیلئے اپنے سسٹم میں محفوظ کر لیتا ہے۔بیچ بوٹ نامی روبوٹ کچھوے سے مماثل ہے اور اسے ڈزنی ریسرچ لیب نے بنایا ہے جو ریت پر رینگ سکتا ہے۔ چھوٹے موٹے جانوروں کو تو چھوڑیئے یہاں تو ہاتھی کی نقل بھی آ گئی ہے، ظاہر ہے ہاتھی کی شکل کا روبوٹ ہے تو اس کا وزن بھی زیادہ ہی ہو گا، جی ہاں! یہ 45ٹن لکڑی اور سٹیل سے بنا ہے، یہ مکینیکل ہاتھی49 افراد کو اٹھا کر 45 منٹ کی واک کر سکتا ہے۔اٹریاس روبوٹ پرندوں کی نقالی کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں اور یہ ممکنہ طور پر دو ٹانگوں پر دوڑنے والے دنیا کے تیز ترین اور پھرتیلے روبوٹ ہیں، اس روبوٹ کو اوریگون سٹیٹ یونیورسٹی کی ڈائنامک روبوٹک لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔سانپ کی کسر باقی تھی تو جاپان کی ہائی بوٹ نامی کمپنی نے اے سی ایم -آر فائیو ایچ نامی سانپ جیسا روبوٹ بنا لیا ہے، اسے پانی کے اندر تحقیقی کاموں کیلئے استعمال کیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اس کے اگلے حصے میں وائرلیس کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو زیرآب تصاویر لینے میں کام آئے گا۔ کینگرو بھی جرمن کمپنی فیسٹو نے بنایا تھا، اب روبوٹک چیونٹیاں بھی اسی کمپنی کا کارنامہ ہیں، بائیونک آنٹ نامی روبوٹ اس کمپنی کا تازہ ترین شاہکار ہے، روبوٹک چیونٹیوں کو بڑی تعداد میں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ اسی طرح کے مشترکہ مقصد کیلئے کام کر سکیں جس طرح اصل چیونٹیاں کرتی ہیں۔امریکی بحریہ نے گھوسٹ سوئمر کے نام سے ایک روبوٹک شارک بنائی ہے جو پانچ فٹ لمبی اور سو پا?نڈ وزنی ہے۔اسے بائیومیٹک ڈیزائن کے اصولوں کے تحت بنایا گیا ہے اور اس کو معلومات رسانی، نگرانی اور جاسوسی کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔چیتا نامی چار پایہ روبوٹ بوسٹن ڈائنامکس نے بنایا ہے اور یہ 28.3میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ روبگ ٹکس نامی کمپنی نے ٹی ایٹ کے نام سے حیرت انگیز روبوٹ بنایا ہے، یہ بڑی مکڑی کی طرح ہے اور اس کی آٹھ ٹانگیں ہیں، اس میں جدید ترین کیمرے لگے ہیں اور 26 موٹریں ہیں، ہر ٹانگ میں تین ، تین موٹریں اور پیٹ میں دو موٹریں نصب ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…