سموں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن پر صارفین سے ٹیکس کی وصولی کو ہائیکورٹ میں چیلنج

11  فروری‬‮  2015
لاہور: سموں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن پر صارفین سے 10 روپے ٹیکس وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل کمپنیاں اپنی غفلت کا بوجھ صارفین پر ڈال رہی ہیں۔ عفت چودھری نامی شہری کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل فون کمپنیوں نے سموں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا ہے مگر ہرموبائل فرنچائز پرصارفین سے بائیومیٹرک سم کی رجسٹریشن پردس روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جوغیرقانونی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا ٹیکس عائد کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے جبکہ پی ٹی ایکٹ بھی کسی بھی موبائل صارف سے اضافی ٹیکس وصولی کی اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار کے مطابق ملک بھر میں غیررجسٹرڈ سمیں پی ٹی اے اور موبائل کمپنیوں کی غفلت کا نتیجہ ہے مگر پی ٹی اے اور کمپنیوں کی غفلت کا بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے پی ٹی اے اور موبائل کمپنیوں کو سموں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن پر صارفین سے دس روپے ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…