میانوالی(این این آئی)نواحی علاقہ کندیاں کے محلہ احمد آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون ایک پیر سے دم کروانے کیلئے معصوم بچی کو ساتھ لیکر گئی اور اچانک غائب ہو گئی،
خاتون جاتے ہوئے گھر میں بیٹے کو چھوڑ کر ساتھ اپنے طلائی زیورات بھی لے گئی جس کا موبائل بھی بند ا رہا ہے، ستھرا پنجاب کے مزدور شوہر کے مطابق وہ کام پر گیا ہوا تھا تو میری بیوی گھر پر موجود تھی جس کے بعد وہ اچانک غائب ہو گئی
اس کو کسی نے جنسی زیادتی کیلئے اغوا کیا ہے، تھانہ کندیاں پولیس نے مغویہ مزکور کے شوہر فیاض حسین کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔



















































