جمعہ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

فیس بک پر جعلی پیرنی کے نام پر فراڈ، متاثرہ خاتون کے 25 لاکھ روپے واپس

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی زون نے فیس بک پر جعلی پیرنی کے ذریعے آن لائن مالی فراڈ کا شکار ہونے والی خاتون سیدہ ارجمند کے 25 لاکھ روپے واپس دلوا دیے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر آن لائن مالی فراڈ اور سائبر جرائم کا شکار شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سیدہ ارجمند کی شکایت پر تحقیقات کے بعد رقم کی ریکوری ممکن بنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون فیس بک پر موجود ”قرآنی وظائف” نامی پیج کے ذریعے مبینہ مالی فراڈ کا شکار ہوئیں۔ شکایت کے مطابق پیج چلانے والی خاتون خود کو پیرنی ظاہر کرکے لوگوں کو رقم کے عوض وظائف بتانے، زندگی کی مشکلات دور کرنے، پریشانیوں سے نجات دلانے اور موکل فراہم کرنے کا جھانسہ دیتی تھی۔شکایت کنندہ کو بھی یقین دلایا گیا کہ مخصوص وظائف پڑھنے سے ان کے مسائل حل ہوجائیں گے اور انہیں دو موکل بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس جھانسے میں آکر خاتون نے نومبر 2025 میں مختلف اوقات کے دوران مختلف بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے منتقل کردیے، تاہم بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ فراڈ کا شکار ہوچکی ہیں۔

این سی سی آئی اے کراچی زون نے شکایت موصول ہونے پر تحقیقات شروع کیں اور ادارے کے مطابق پیشہ ورانہ کوششوں کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کی پوری رقم، یعنی 25 لاکھ روپے، واپس دلوا دی گئی۔این سی سی آئی اے کراچی زون نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آن لائن مالی فراڈ اور دیگر سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی عاملوں، پیروں اور پیرنیوں کے ذریعے روحانی علاج یا وظائف کے نام پر رقم طلب کرنے والے افراد سے محتاط رہیں اور کسی بھی آن لائن فراڈ کی صورت میں فوری طور پر این سی سی آئی اے سے رجوع کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…