اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند ملک کے کسی بھی حصے میں نظر نہیں آیا،
جس کے باعث اس اسلامی مہینے کا آغاز 12 نومبر بروز جمعرات سے ہوگا۔وزارت کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندوں نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں سے چاند کی شہادتوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔اجلاس کے دوران ملک کے کسی بھی شہر سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جمادی الثانی 1448 ہجری 12 نومبر بروز جمعرات کو ہوگی۔



















































