جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

ہسپتالوں میں کام کرنے والے عملے کےلیے بڑا حکم، نئی ہدایات جاری

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی ملازمین کے لیے مخصوص یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مختلف شعبوں سے وابستہ عملے کی شناخت کے لیے الگ الگ رنگوں کی وردیاں مقرر کی گئی ہیں۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کی طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان احکامات کے تحت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، لیبارٹری ملازمین اور صفائی کے عملے کو اپنے شعبے کے لیے مقرر کردہ یونیفارم پہننا ہوگا۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطے کے مطابق ڈاکٹرز کے لیے نیلے رنگ کی وردی مختص کی گئی ہے، جبکہ پیرامیڈیکل عملہ سبز یونیفارم استعمال کرے گا۔

لیبارٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو سفید کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح صفائی کے عملے کے لیے بھی مخصوص معیار کے مطابق یونیفارم لازمی ہوگی۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہسپتال کا عملہ مقررہ لباس صرف طبی ادارے کی حدود میں استعمال کرسکے گا اور اسے ہسپتال سے باہر پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔انفیکشن سے بچاؤ اور صفائی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی ملازمین کو ہاف آستین والی یونیفارم پہننے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی طبی مراکز کو پابند کیا ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…