لاہور( این این آئی ) آن لائن ہنی ٹریپ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے آن لائن ایپ کے ذریعے شہری کو جھانسہ دے کر ملاقات کے لیے بلایا، دونوںنے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری کو گاڑی میں بٹھایا اور شہری کے بھائی سے 31ہزار روپے سے زائد رقم ایزی پیسہ اکائونٹ میں منتقل کروائی۔رقم ہتھیانے کے بعد شہری کو ملتان روڈ پر چھوڑ دیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شکایات موصول ہونے پر سیف سٹی کیمروں اور فیس ٹریسنگ کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان حذیفہ عبداللہ اور حسن، تیسرا ساتھی احمد مفرور ہے۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی کرولا گاڑی بھی برآمد کر ۔ملزمان کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔



















































