منگل‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2026 

10 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا سندھ کا تاریخی قبرستان’’ مکلی نیکروپولس‘‘

datetime 20  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب واقع مکلی نیکروپولس اپنی تاریخی اہمیت، منفرد طرزِ تعمیر اور ثقافتی ورثے کے باعث دنیا کے نمایاں تاریخی قبرستانوں میں شمار ہوتا ہے۔

وسیع رقبے پر پھیلا یہ مقام سندھ کی قدیم تہذیب، اسلامی روایات اور مختلف ادوار کے فنِ تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریباً 10 مربع کلومیٹر علاقے میں پھیلے مکلی قبرستان میں اندازاً 5 لاکھ قبریں اور مقبرے موجود ہیں۔مکلی کے اس تاریخی مقام پر ماضی کے بادشاہوں، ملکہوں، حکمرانوں، گورنروں، صوفیا، علما، دانشوروں اور دیگر اہم شخصیات کی آخری آرام گاہیں موجود ہیں۔ جام نظام الدین ثانی اور عیسیٰ خان ترخان کے مقبرے یہاں کے نمایاں آثار میں شامل ہیں، جو اپنی نفیس سنگ تراشی، خوبصورت کاشی کاری اور منفرد تعمیراتی انداز کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔مکلی کے مقبروں میں مختلف تہذیبوں کے اثرات نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ مقامی طرزِ تعمیر کے ساتھ گجراتی، مغلیہ اور فارسی فنون کا امتزاج اس تاریخی ورثے کو منفرد شناخت فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مقام نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے بلکہ فنِ تعمیر اور ثقافتی تحقیق میں بھی خصوصی حیثیت کا حامل ہے۔

تاہم موسمی شدت اور بارشوں نے اس ورثے کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔ 2022 کی شدید مون سون بارشوں کے بعد مکلی کے متعدد تاریخی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئیں، جس کے بعد یونیسکو اور سندھ کے محکمہ آثارِ قدیمہ نے ان کی حفاظت اور بحالی کے لیے اقدامات کیے۔سال 2026 میں عالمی ورثہ کمیٹی نے مکلی میں تحفظ کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے تاریخی آثار کی مرمت اور بحالی کا کام مسلسل جاری رکھنے پر زور دیا۔ ان مقامات میں شیخ جیئو کا مقبرہ اور سمہ دور سے تعلق رکھنے والا ایک قریبی مقبرہ بھی شامل ہیں۔مکلی محض ایک وسیع قبرستان نہیں، بلکہ سندھ کی سیاسی تاریخ، مذہبی روایات، ثقافتی ارتقا اور فنِ تعمیر کی صدیوں پر محیط داستان اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ اس تاریخی ورثے کی حفاظت اور بحالی کو آئندہ نسلوں تک ماضی کی یہ قیمتی یادگاریں منتقل کرنے کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…