سرگودھا(این این آئی)حجاب نہ کرنے پر 13 سالہ لڑکی کو چچا زاد نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے قتل کر دیاـ
پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اورمصروف تفتیش ہیڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے موضع بیٹیاں میں 13 سالہ لڑکی کو حجاب نہ کرنے پر چچا زاد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گے پولیس مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔



















































