ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے ایک ہفتے کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوششوں کے خلاف 2 بڑی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد کرلی۔کسٹمز حکام کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو بیرون ملک سے آنے والی تھائی ایئرویز کی پرواز TG-349 کے مسافروں کی سخت نگرانی اور چیکنگ کی گئی۔

دوران چیکنگ تھائی شہری Naeehaphong Pueehykosai کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 23 کلوگرام مشتبہ کینابس/ویڈ برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریبا 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق مصدقہ اطلاع پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز ایئرپورٹ کی نگرانی میں خصوصی ویجیلنس ٹیم تشکیل دی گئی تھی، برآمد شدہ مواد قبضے میں لے کر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو خفیہ اطلاع پر روک کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے 24 کلوگرام حشیش برآمد ہوئی، منشیات کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت تقریبا 31 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمز حکام نے کہاکہ 28 ستمبر کو بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے 55 کروڑ روپے مالیت کی حشیش پکڑی گئی تھی، دونوں کارروائیوں میں گرفتار مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…