جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور،پب جی کے دئیے گئے ٹاسک پر بینک ڈکیتی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)جنوبی چھائونی کے علاقے بھٹہ چوک میں نجی بینک ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس نے واردات میں ملوث ڈاکو کو نجی سوسائٹی سے گرفتار کر لیا۔ملزم کا اس سے قبل کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں اور اس نے پب جی گیم میں ملنے والے ٹاسک پر بینک ڈکیتی کی۔پولیس کے مطابق بھٹہ چوک کے قریب دن دہاڑے کار میں سوار ایک شخص نجی بینک میں داخل ہوا، اسلحہ نکال کر سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا اور دوسرے گارڈ سے اسلحہ رکھوا دیا۔ ڈاکو بینک کے کیش کائونٹر سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے نقدی اور سکیورٹی گارڈز کے 2 ہتھیار لوٹ کر فرار ہو گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹوٹل 9 منٹ کی واردات تھی جسے سیف سٹی اور آپریشنز ونگ کی ٹیموں نے مشترکہ کام کر کے ٹریس کیا۔

ملزم سبحان غیر ملکی شہری ہے جو 16 ستمبر کو پاکستان آیا تھا۔ ملزم اس سے پہلے بھی یوکے سے پاکستان آ چکا ہے اور اس بار والدین سے جھگڑا کر کے پاکستان آیا۔ ملزم نے ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر واردات کی۔ملزم نے پلان بنا رکھا تھا کہ رینٹ کی گاڑی لے کر اسلام آباد روانہ ہوگا مگر اس سے قبل ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے واردات کے لیے اسلحہ سیالکوٹ سے خریدا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…