جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

آن لائن رائیڈ پر تلخی؛ رکشہ ڈرائیور نے خاتون کا نمبر رشتہ ایپ پر ڈال دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور میں آن لائن رکشہ رائیڈ کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لیے ڈرائیور کی جانب سے خاتون کا موبائل نمبر مبینہ طور پر رشتہ ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اور رکشہ ڈرائیور لطیف کے درمیان آن لائن رائیڈ کے دوران کسی معاملے پر بحث ہوئی تھی، جس کے بعد مبینہ طور پر رنجش کی بنا پر ڈرائیور نے خاتون کا موبائل نمبر ایک رشتہ ایپ پر ڈال دیا۔نمبر آن لائن اپ لوڈ ہونے کے بعد خاتون کو مختلف نامعلوم افراد کی جانب سے مسلسل فون کالز موصول ہونے لگیں، جس پر انہوں نے معاملے کی شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں درج کرائی۔شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور تفتیش کے دوران رکشہ ڈرائیور کے خاتون کا نمبر رشتہ ایپ پر اپ لوڈ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔حکام کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم لطیف کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کی ذاتی معلومات کو غلط مقصد کے لیے استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پولیس حکام نے مزید کہا کہ خواتین کی عزت، تحفظ اور نجی معلومات کی حفاظت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور ایسے واقعات میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…