بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

اجتماعی زیادتی کی شکار غیر ملکی لڑکی ڈیانا کی پاکستان میں شادی کا انکشاف، طلاق نامے منظر عام پر

datetime 30  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور:اجتماعی زیادتی کی شکار غیرملکی لڑکی ڈیانا کی پاکستان میں شادی اور طلاق کا انکشاف سامنے آیا، ڈیانا کا مبینہ نکاح پاکستانی شہری سے 12 فروری 2025 کو راولپنڈی میں ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں 22 سالہ غیرملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے معاملے میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی ڈیانا باگی کی پاکستان میں ایک پاکستانی شہری سے شادی بھی ہوئی تھی تاہم ڈیانا کو پاکستانی شوہر سے ملنے والے مبینہ طلاق نامےکی دستاویز بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیانا کا مبینہ نکاح پاکستانی شہری سے 12 فروری 2025 کو راولپنڈی میں ہوا تھا، بعد ازاں ساس سے اختلاف کے باعث وہ اپنے شوہر کے ہمراہ فیصل آباد میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔

ذرائع نے کہا کہ شبیراحمد عرف نقاش سے دوستی کے معاملے پر ڈیانا کے شوہر نے اسے مبینہ طور پر طلاق دی تھی، جس کے بعد ڈیانا نے شبیراحمد کے ساتھ رہنا شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شبیر احمد ڈیانا کو لاہور لے آیا اور اپنے دوست توحید بٹ سے بھی ملوایا، ڈیانا اور شبیر کچھ عرصہ ایبٹ آباد میں بھی رہے، بعد ازاں دوبارہ لاہور آگئے۔

پولیس نے مبینہ واقعے کے معاملے میں شبیراحمد کو بھی حراست میں لے رکھا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…