جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کا لانگ مارچ کئی ہفتے جاری رکھنے کی تجویز، ذرائع

datetime 25  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے مجوزہ حکمت عملی سامنے آگئی ہے، جس میں احتجاج کو چند دنوں تک محدود رکھنے کے بجائے کئی ہفتوں تک جاری رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے علاوہ پیدل قافلے بھی شریک ہوں گے۔ مجوزہ پلان کے تحت ملک کے مختلف علاقوں سے اسلام آباد آنے والے قافلوں کو فوری طور پر شہر میں داخل کرنے کے بجائے دارالحکومت سے باہر انتظار کروانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔

لانگ مارچ کے مطالبات میں اسیر سیاسی کارکنوں کی رہائی، مہنگائی میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کو مؤثر بنانے کے لیے دیگر مختلف آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔

مجوزہ حکمت عملی کا باضابطہ اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…