جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

موٹر وے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ تا چھچھ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہیوی ٹرالرز راستے میں کھڑے کرکے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج جانے والی موٹروے کو بند کیا گیا جس کے باعث موٹروے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون پر اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دستیاب متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کی جانب سے ایم 14ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف ٹریفک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ جی ٹی روڈ این 5کو اٹک خورد کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سڑکیں تاحکم ثانی بند رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہور سے اسلام آباد آنے والی ایم ٹو پر ہیوی ٹریفک اور کارگو گاڑیوں کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے متبادل راستہ جی ٹی روڈ مقرر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…