جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کے لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے وفاقی پولیس کو نیٹ لانچر فراہم کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مزاحمت، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا، وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی۔ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر موثر ثابت ہوگا، جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے ڈھانپ دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر ایک ہزار سے زائد کنٹینر لگادیے گئے۔شہر کے اندر بھی ایک ہزار کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ جب کہ امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد کے لیے مال بردار اور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ ایم 14 اور پشاور موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…