منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آگئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور اور اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،

جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے باعث گرمی کی شدت 47 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے امکانات نہیں، شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35 اور کم سے کم 25 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت ایک ڈگری کم ریکارڈ ہوا۔ شہر میں دن کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار تقریباً 7 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ نمی کا تناسب 59 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل تک ہیٹ ویو جیسی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر کے اوقات میں تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوسکتی ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…