کالاشاہ کاکو(این این آئی)مریدکے کے علاقے شہزاد ٹان میں گھریلو ناچاقی نے المناک رخ اختیار کر لیا، جہاں مبینہ تلخ کلامی اور جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بچوں کی ماں کو تیزاب پلا دیا۔
واقعہ کے نتیجے میں 30 سالہ شازیہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت غیر ہونے پر اسے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی وسیم کے مطابق اس کی بہن کی حالت انتہائی نازک ہے اور اس کی جان شدید خطرے میں ہیدوسری جانب واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متاثرہ خاتون کے شوہر سرفراز عرف چاند کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



















































