لاہور( این این آئی)سخت احکامات کے باوجود سرکاری پولیس وین میں خاتون ٹک ٹاکر کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ہانیا ملک نامی ٹک ٹاکر کو پولیس وین میں ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیربحث بن گیا۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق واقعے سے متعلق حقائق کی جانچ کی جا رہی ہے اور وائرل ویڈیو میں سرکاری گاڑی کے استعمال سے متعلق وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کی سرکاری پولیس وین میں خاتون ٹک ٹاکر کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس کے بعد سرکاری گاڑی کے استعمال پر شہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔



















































