جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

ملکی سیاست میں اہم پیشرفت: نئے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی تیاریوں کا عمل معمول سے کافی پہلے شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں انتخابی عملے سے متعلق ڈیٹا بینک کو ازسرنو مرتب اور اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے تمام اضلاع میں تعینات انتخابی افسران اور عملے کا ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنرز کو سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی تفصیلات بھی جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو ڈیٹا بینک کی تکمیل کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ مقررہ مدت میں معلومات مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو تصدیقی رپورٹ ارسال کرنا ہوگی۔ تیار کیا جانے والا یہ ریکارڈ مستقبل میں انتخابی عمل کے دوران بروقت انتظامات اور عملے کی تعیناتی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے ڈیٹا کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست بھی دوبارہ چیک اور اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں کے تمام اضلاع میں موجودہ پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنرز کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے کہ ممکنہ نئے پولنگ اسٹیشنز کے لیے مناسب عمارتوں کی نشاندہی کی جائے۔ ووٹرز کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت پڑنے پر مزید پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے تمام اضلاع میں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…