پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پیرس میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا چھٹا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر،کمیونٹی کا دل کھول کر عطیات دینے کا عزم

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے چھٹا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر منعقد کیا گیا،

جس میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کینسر کے مستحق مریضوں کی مدد کے لیے بھرپور مالی تعاون کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن ملک بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں فرانس کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات میاں ذوالفقار جٹالہ اور یاسر قدیر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

شوکت خانم میموریل فاؤنڈیشن فرانس کے ڈائریکٹر مشتاق خان چدون نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادارے کی مختلف سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم کے تیسرے کینسر ہسپتال کے حوالے سے تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر احسن ملک نے اپنے خطاب میں شوکت خانم کے فلاحی مشن اور گزشتہ برسوں کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لاہور اور پشاور میں قائم ہسپتالوں کی خدمات کے بارے میں بھی شرکاء کو بریف کیا، جبکہ کراچی میں زیر تعمیر تیسرے ہسپتال کے منصوبے، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج کے طریقہ کار اور مستقبل میں اس سے مستفید ہونے والے افراد کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات پیش کیں۔

مہمانِ خصوصی احد رضا میر نے شوکت خانم کے انسانی خدمت کے مشن کو سراہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ اس فلاحی مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بڑی نیکی ہے اور اس کا اصل اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔

تقریب سے فرانس کی سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات چودھری شاہین اختر، سردار ظہور اقبال، تاج دین سکھیرا، چودھری گلزار لنگڑیال، اشفاق جٹ، فضل مغل، روحی بانو اور آصفہ ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے شوکت خانم ہسپتال کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے ادارے کی کوششوں اور پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

اختتامی مرحلے میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ کمیٹی کے سینئر اراکین حمزہ تاج اور مبارک خان چدون نے مہمانِ خصوصی، پاکستان سے آنے والے مہمان، مقررین، منتظمین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

فنڈ ریزنگ ڈنر کے دوران فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے عطیات دے کر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے مشن سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس قومی و فلاحی منصوبے کی معاونت جاری رکھیں گے تاکہ مستحق کینسر مریضوں کو بلاامتیاز معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…