منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ، طلبہ کیلیے بڑی خوشخبری

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نادرا اور وفاقی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں طلبہ کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر اور مربوط بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا کے تبادلے کا باقاعدہ نظام قائم کیا جائے گا۔ اس نظام کے ذریعے نادرا اپنے ریکارڈ میں موجود طلبہ کی بنیادی معلومات، جن میں نام، والد کا نام اور تاریخ پیدائش سمیت دیگر ضروری تفصیلات شامل ہیں، وفاقی تعلیمی بورڈ کے ساتھ شیئر کرے گا۔اس اقدام سے طلبہ کی رجسٹریشن کے دوران معلومات کے اندراج میں ہونے والی غلطیوں اور مختلف ریکارڈز میں موجود تضادات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے نتیجے میں تعلیمی اسناد کی درستگی اور قابلِ اعتماد ہونے کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، جبکہ متعلقہ انتظامی امور زیادہ بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں گے۔

معاہدے میں طلبہ کے لیے ڈیجیٹل والٹ متعارف کرانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس سہولت کے ذریعے طلبہ اپنی تعلیمی اسناد کو محفوظ انداز میں ڈیجیٹل صورت میں حاصل اور ضرورت کے وقت استعمال کرسکیں گے۔نئے نظام سے طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی حفاظت، رسائی اور تصدیق کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…