منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی،پھول، کھلونے فروخت کرنے والی 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

datetime 30  اگست‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں پھول اور کھلونے فروخت کرنے والی 13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ایک رکشہ ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درخواست گزار نے بتایا ہے کہ میں اور میرا 16 سالہ بیٹا شادی ہال میں ڈش واشر ہیں اور 13سال کی بیٹی چکلالہ میں پھول کھلونے فروخت کرتی ہے۔مقدمے کے مطابق بچی پھول اور کھلونے فروخت کرکے گھر جا رہی تھی کہ محلہ دار رکشہ ڈرائیور نے لفٹ دی اور ملزم بیٹی کو قبرستان والے گراونڈ لے گیا اور وہاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ملزم نے بچی کو ڈرایا اور دھمکایا تھا کہ کسی کو بتانا نہیں لیکن بیٹی نے کزن کو واقعے کی پوری بات بتائی اور انہوں نے مجھے اطلاع دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم علی مجاہد نے بیٹی سے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی ہے لہذا قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے بتایا کہ شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…