بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پمز کے بعد اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال پولی کلینک میں بھی فائر سیفٹی مکمل نہ ہونے کا انکشاف

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پمز ہسپتال کے بعد اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال پولی کلینک میں بھی فائر سیفٹی کے مکمل انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)فائر آڈٹ میں 34 فائر اور لائف سیفٹی خامیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔

پولی کلینک کی آڈٹ رپورٹ میں مرکزی کچن کے قریب گیس لیکیج کی بھی نشان دہی کی گئی اور فوری اصلاح کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بتایا گیا کہ پولی کلینک کے کئی اہم حصوں میں مناسب ایمرجنسی ایگزٹس ہی موجود نہیں، متعدد ایمرجنسی راستے بند یا رکاوٹوں کا شکار پائے گئے۔سی ڈی اے فائر آڈٹ میں بتایا گیا کہ پولی کلینک میں آٹومیٹک فائر ڈیٹیکشن اور مینوئل فائر الارم سسٹم موجود نہیں ہے، اسپتال میں اسپرنکلر، ہوز ریلز، ویٹ رائزر اور یارڈ ہائیڈرینٹ سسٹم بھی موجود نہیں۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ پولی کلینک میں فائر فائٹنگ کے لیے زیر زمین اور چھت پر مخصوص پانی کے ٹینک موجود نہیں، پولی کلینک کی بجلی کی وائرنگ انتہائی ناقص قرار دی گئی ہے۔آڈٹ میں رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی سی یو، سی سی یو اور این آئی سی یو کے مریضوں کے انخلا کے لیے مناسب انتظامات موجود نہیں، ایمرجنسی اور انخلا کا باقاعدہ پلان بھی موجود نہیں ہے۔سی ڈی اے نے بتایا کہ ایمرجنسی لائٹس، ایگزٹ سائنز اور اسمبلی ایریا کا مناسب انتظام نہیں اور انکشاف کیا گیا ہے کہ فائر سیفٹی ٹریننگ اور ابتدائی فائر فائٹنگ ٹیم بھی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں پولی کلینک میں صفائی کے ناقص انتظامات اور سیڑھیوں پر نان سلپ پروٹیکشن نہ ہونے کی نشان دہی بھی کی گئی ہے، فائر بلینکٹ، حفاظتی سامان اور شیشوں کی اینٹی شٹر پروٹیکشن بھی موجود نہیں ہے، اسی طرح اسپتال کے اہم حصوں میں فائر کمپارٹمنٹیشن کا مناسب انتظام نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ میں سی ڈی اے کی پولی کلینک میں تمام ایمرجنسی ایگزٹس فوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گیس لیکیج اور غیر محفوظ بجلی کی وائرنگ فوری درست کرنے، پولی کلینک میں فائر الارم، ڈیٹیکشن اور فائر فائٹنگ سسٹمز ترجیحی بنیاد پر نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سی ڈی اے نے آڈٹ رپورٹ میں کہا کہ پولی کلینک کی فائر اور لائف سیفٹی خامیوں کی فوری اصلاح ناگزیر قرار ہے، پولی کلینک میں فائر سیفٹی خامیوں کی اصلاح کے بعد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…