جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی خاتون سے شادی کرنیوالے افغان شہری کی ضمانت منظور

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغان شہری کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم کے پاس پاکستانی خاتون سے شادی کا نکاح نامہ بھی موجود نہیں۔سرکاری وکیل کے مطابق ملزم نے نکاح نامہ 2024 میں بنوایا، جس کے پاس پاکستان آنے کا کوئی ثبوت اور افغان پاسپورٹ بھی موجود نہیں۔سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ دیہاتوں میں کون نکاح نامے بنواتا ہے؟ ملزم کے وکیل نے بتایا ہے کہ شادی 1993 میں ہوئی تھی، تاہم اس وقت نکاح نامہ نہیں بنایا گیا تھا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ 2 ہائی کورٹس پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے شخص کو ڈومیسائل دینے کا کہہ چکی ہیں، سرکار نے ہی افغانوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ راشن بھی دیا گیا، کچھ خود بھی کھایا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ جب 2 بچے موجود ہیں تو شادی کا اور کیا ثبوت چاہیے؟انہوں نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ اگر ملزم کے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں تو اسے افغان شہری کیسے قرار دے دیا گیا؟بعد ازاں سپریم کورٹ نے افغان شہری کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…