جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

بیروزگاری سے تنگ باپ نے 3 بچوں کو زہریلا جوس پلا کر خود بھی پی لیا

datetime 24  جولائی  2026 |

فیصل آباد(این این آئی)رہائشی کالونی میں بیروزگاری سے تنگ باپ نے تین بچوں کو زہریلا جوس پلا کر خود بھی پی لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بیروزگاری اور گھریلو حالات سے مجبور باپ نے اپنے تین معصوم بچوں سمیت زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔واقعہ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ تینوں بچے کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ جڑاں والا روڈ پر واقع نجی رہائشی کالونی ستارہ پارک سٹی میں گزشتہ شام پیش آیا، متوفی 45 سالہ اظہر گزشتہ کچھ عرصے سے شدید بیروزگاری کا شکار تھا اور بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے شدید ذہنی دبا اور دلبرداشتہ تھا۔مایوسی ہوکر اظہر نے بازار سے لائے گئے جوس میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں ملائیں اور وہ جوس اپنے تینوں بچوں کو پلا دیا،اور خود بھی وہی زہر آلود جوس پی لیا۔

متاثرہ بچوں میں 12 سالہ دعا زہرا، 4 سالہ ایشال اور 6 سالہ آریز شامل ہیں ، زہریلا جوس پینے کے باعث 45 سالہ اظہر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔علاقہ مکینوں نے تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے کرائم سین کو سیل کر کے وہاں سے تمام اہم شواہد اور زہریلے جوس کے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…