جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

datetime 14  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مبینہ توہینِ مذہب کے مقدمے میں گرفتار نیوز اینکر ریحان طارق کو مقامی عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی، جہاں ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی معاملات پر اظہارِ خیال کرتے وقت احتیاط ضروری ہے اور ایسے موضوعات پر گفتگو مناسب علم کے ساتھ ہونی چاہیے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں رہی اور ابتدائی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

اس بیان کے بعد عدالت نے ریحان طارق کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔واضح رہے کہ ریحان طارق کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ اب مزید کارروائی عدالتی عمل کے مطابق جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…