جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی

datetime 14  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ماجد ستی قتل کیس میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین افراد کو عمر قید کی سزا دے دی، جبکہ ایک ملزم کو شواہد ناکافی ہونے پر بری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشا اعجاز صوفی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر فرخ کھوکھر اور دو دیگر ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے، لہٰذا انہیں عمر قید کی سزا دی جاتی ہے۔ تاہم عدالت نے ملزم وسیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کیا۔

فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد عدالت میں موجود تینوں سزا یافتہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرخ کھوکھر ضمانت پر رہا تھے، جبکہ دیگر دو ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے سخت سکیورٹی میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

یہ مقدمہ 23 اگست 2022 کو ماجد ستی کے قتل کے واقعے سے متعلق تھا، جسے تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق مقتول کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا اور انہیں ایک پلاٹ پر قبضے کی مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ فرخ کھوکھر ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، تاہم بعد ازاں انہوں نے پارٹی چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…