منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی طالبہ بسمہ سہیل کا منفرد اعزاز

datetime 22  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک اور نمایاں کامیابی پاکستانی طالبہ بسمہ سہیل نے حاصل کی ہے۔

شارجہ برٹش انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ بسمہ سہیل نے اے لیول کے امتحانات میں 97.8 فیصد نمبر حاصل کرکے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی نے انہیں اپنے ادارے کی ممتاز طالبات میں شامل کر دیا ہے۔

بسمہ سہیل کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دبئی کے صدر اور معروف قانون دان سہیل عامر گھمن ایڈووکیٹ کی صاحبزادی ہیں۔

امتحانات میں نمایاں کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے بسمہ سہیل کو ’’گولڈن ویزا‘‘ کی پیشکش بھی کی گئی ہے، جو اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف سمجھا جاتا ہے۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بسمہ سہیل نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا مستقبل میں آرکیٹیکٹ انجینئر بننے کا ارادہ ہے اور وہ مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

بسمہ سہیل کی اس کامیابی پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے عہدیداران، کارکنان، دوست احباب اور اہلِ خانہ نے سہیل عامر گھمن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے بسمہ سہیل کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…