جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

کم عمری کی شادی زیادتی شمار ہوگی، 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل منظور

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب اسمبلی نے کم عمری کی شادی کی روک تھام سے متعلق اہم بل منظور کر لیا ہے،

جس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بل میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب میں نکاح کے وقت دلہا اور دلہن دونوں کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہوگی، بصورت دیگر شادی غیر قانونی تصور کی جائے گی۔قانون کے مطابق کم عمری کی شادی قابلِ سزا جرم ہوگی اور اس معاملے میں فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ بل میں یہ بھی شامل ہے کہ 18 سال سے کم عمر فرد کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔نئے قانون کے تحت کم عمر بچے یا بچی سے شادی کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح اگر پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم عمر فرد کو دوسرے صوبے لے جا کر شادی کرائی گئی تو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار، والدین اور سرپرست بھی اس قانون کے دائرے میں آئیں گے۔ ایسے بچوں کے سرپرست کو 2 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ کم عمری کا نکاح رجسٹر کرنے والے یا نکاح پڑھانے والے شخص کو کم از کم ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے، اور منظوری کے بعد پرانا چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929 ختم تصور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…