جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا انتباہ جاری کرتے ہوئے الرٹ کردیا

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا انتباہ جاری کرتے ہوئے الرٹ کردیتے ہوئے کہاہے کہ درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ شدید گرمی کی لہر اگلے 2ماہ تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو سے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، جہاں پارہ 52ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اپریل کے آخری ایام سے مئی کے پہلے ہفتے تک گرمی کی یہ شدید لہر برقرار رہے گی۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے اور حبس کی پیشگوئی کی گئی ہے، شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور بزرگوں و بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہواں کے باعث کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، تاہم گرمی کی شدت مئی کے آغاز تک برقرار رہے گی۔

دوسری جانب ملک میں ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث مئی اور جون میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، بعض علاقوں میں پارہ 52ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسمیاتی صورت حال کے باعث مئی اورجون کے مہینے سال کے گرم ترین مہینے رہنے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان کو ہیٹ ویو سے زیادہ متاثرہ علاقے قرار دیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت بعض اوقات 52ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ان دنوں بھی درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں 29اپریل سے 3مئی تک ہلکی ہیٹ ویو متوقع ہے۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث 29اپریل سے 5مئی کے دوران درجہ حرارت میں 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…