جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

لندن میں علامہ طاہر اشرفی کیساتھ بدتمیزی، ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کے ساتھ لندن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے گروہ کی جانب سے بدتمیزی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مبینہ ارکان کے ایک گروپ نے لندن میں ایج ویئر روڈ پر چلتے ہوئے طاہر اشرفی کو اچانک گھیر لیا۔اس گروپ نے تقریباً 10منٹ تک پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا پیچھا کیا اور اس دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔علامہ طاہر اشرفی نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک دوست کی دعوت پر رات کے کھانے کیلئے ایج ویئر روڈ پر جا رہا تھا تو مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے اس عمل کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس غنڈہ گردی سے گھبراوں گا نہیں۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ان لوگوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے پاکستان کی موجودہ قیادت کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو بہتر بنایا ہے۔طاہر اشرفی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی اور انہیں پاکستان اور وسیع تر مسلم دنیا دونوں کیلئے ایک بااثر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے دونوں سول اور ملٹری قیادتوں کا دفاع کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…