منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ماں نے دوسرے شوہر کیساتھ مل کر 3 سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

سوات (این این آئی)سوات میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا جہاں ایک ماں نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر 3 سالہ معصوم بیٹی کو گلا دباکر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ماں نے بیٹی کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر امانکوٹ کی پہاڑی میں ایک گھڑے میں دفن کردیا تھا کیونکہ تین سالہ بچی تمناان کے جرائم میں رکاوٹ بن رہی تھی۔ایس پی انویسٹی گیشن سوات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم انعام اللہ ولد شریف زادہ نے خاتون عذرا کو اس کے پہلے شوہر ناصر سے طلاق دلوا کر شادی کی اور بعد ازاں اسے اپنے جرائم میں شامل کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بچی کومینگورہ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں قتل کرنے کے بعد لاش امانکوٹ کی پہاڑی میں دفن کردی۔خوازہ خیلہ پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا جن کے قبضے سے 14چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔دورانِ تفتیش لرزہ خیز انکشاف ہوا کہ انہوں نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…