جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آئی ٹی سٹی میں 50 ایکڑ پر پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

datetime 27  اپریل‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیاـ

پنجاب فلم سٹی لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جارہا ہے ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل ”اینڈ ٹو اینڈ” میڈیا پروڈکشن ہب ہےـپاکستان کی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور وسائل کے ذریعے بحالی یقینی بنائی جائے گیـفلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرونِ ملک انحصار کم کیا جائے گاـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہیں ـشوٹنگ کے لیے مختلف تمام سہولیات، سیٹس اور مرکزی جھیل بھی بنائی جائے گیـبین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہال قائم کیے جائیں گےـ میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی منصوبے کا حصہ ہوں گےـ

فلم سٹی منصوبے سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جدید فلم سٹی سے اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے فروغ پائیں گےـ فلم سٹی منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہےـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…