لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا ـ
پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے لئے چینی کمپنی سمیت 7اداروں سے ایم او یو پر دستخط ہو گئےـچین کی گلوبل میٹ کمپنی،پنجاب میں پامکو کے اشتراک کار سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی ـبوائلر یونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لئے تیار کیا جائے گاـ میٹ کمپنیاں ایکسپور ٹ کے لئے تیار3لا کھ مویشیوں کاگوشت امپورٹ کریں گیـ3لا کھ بھینس اور گائے،3لاکھ مینڈھے وغیرہ کی فیٹنگ کا ہدف مقرر کیاگیاہےـایک لاکھ بکروں اور بھیڑوں وغیرہ کی ایکسپورٹ کے لئے پرورش کی جائے گی ـپنجاب کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گاـگاؤں، گاؤں جا کر مویشیوں کے علاج کیلئے ہر تحصیل میں 4موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل کردیاـوزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک ا جلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئیـصوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے پنجاب میں لائیوسٹاک سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیاـ
بریفنگ کے دورا ن بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی بار لا ئیوسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانزیشن کی جائے گیـحکومت پنجاب لائیوسٹاک مشینری کے لئے 60فیصد تک سبسڈی دے گیـملک چلر، میکسنگ مشین، ملک کین کولر،ویٹ سکیل، فیڈ مکسر، پائلٹ مشین او ردیگر مشینری مہیا کی جائے گیـجنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو 9255مویشی مفت دئیے گئے ـایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 2ملین جانوروں کو ٹیگ کیاجائے گاـ2ملین فارمز کو مویشیوں کی نسل بڑھانے کے لئے 2ملین سیمنز سبسڈی پر دئیے جائیں گےـ پنجاب میں 2022کے بعد مویشیوں میں گل گھوٹو اور لمپی سکن رپورٹ نہیں ہواـبریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب کے بعد بھی لمپی سکن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیاـلمپی سکن کی امپورٹڈویکسین 300روپے جبکہ مقامی طورپر تیار کردہ موثر ویکسین صرف30روپے میں دستیاب ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ماضی میں لائیو سٹاک جیسے اہم شعبے کو نظراندازکیاجانا انتہائی ا فسوسناک امر ہےـ لائیوسٹاک فارمزکی معاشی خودانحصاری کا ذریعہ ہےـ



















































