جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

دریائے راوی میں مچھلیاں پکڑتے تین افراد ڈوب گئے، باپ بیٹا جاں بحق ،ایک کو بچا لیا گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

نارووال ( این این آئی)دریائے راوی میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے، باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دریائے راوی میں ککیکی کے قریب شکرگڑھ روڈ پر تین افراد کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں تین افراد مچھلیاں پکڑنے کے دوران دریا کی بے رحم موجوں کا شکار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور ابتدائی طور پر دو افراد کو نکال لیا گیا جن میں ایک شخص 45 سالہ اصغر ولد سلیم جاں بحق جبکہ ایک شخص 30 سالہ فیاض ولد شہزاد کی حالت بہتر تھی، تیسرے لاپتہ ہونے والے 12 سالہ مزمل ولد اصغر کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن جاری رکھا۔اندھیرا زیادہ ہونے کے باعث رات کے وقت آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔اس وقت دریا میں پانی کی گہرائی تقریبا 15 سے 20 فٹ جبکہ چوڑائی تقریباً 200 فٹ تھی ۔ جمعہ کی صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور ریسکیو جوانوں نے کامیابی کے ساتھ 12 سالہ بچے مزمل کی لاش کو تلاش کر لیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کی درخواست پر ان کے آبائی گائوں پیجووالی منتقل کر دی گئیں۔ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 12 اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں 3 غوطہ خور اور 9 تربیت یافتہ تیراک شامل تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریا، نہروں اور گہرے پانی کے قریب غیر ضروری رسک لینے سے گریز کریں۔ بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور غیر تربیت یافتہ افراد پانی میں داخل نہ ہوں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…