بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس بار ان کا ایک سادہ سا لائک سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے اس لیے یہ معاملہ فوری طور پر توجہ کا مرکز بن گیا اور چند ہی لمحوں میں اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے خود پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے لائیک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال کو سنجیدہ بنانے کے بجائے مزاحیہ انداز اختیار کرلیا۔کئی صارفین نے کوہلی کے ماضی کے الگورتھم والے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک اور الگورتھم وضاحت آنے والی ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ یہ صرف الگورتھم کی غلطی ہوتی ہے، ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل نے بھی لزلیز کی تصویر پر کمنٹ میں ذومعنی انداز میں کھوپڑی کے اموجی کے ساتھ الگورتھم لکھا۔واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ کوہلی اس طرح کی صورتحال کا شکار ہوئے ہوں۔اس سے قبل 2025 میں بھی وہ ایک بھارتی اداکارہ اونیت کور کی پوسٹ کو لائک کرنے پر وضاحت دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…