بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی ،والدین میں علیحدگی، باپ کا تشدد ، جنسی زیادتی،14 سالہ بچی کی درد ناک کہانی

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)والدین میں علیحدگی، باپ کے تشدد اور جنسی زیادتی جیسے کربناک واقعات سے گزرنے والی 14 سالہ بچی دربدر ہوگئی۔

تھانہ چکلالہ کے علاقے میں میاں بیوی کے مابین علیحدگی اور باپ کے مظالم کی ستائی 14 سالہ بچی کی دردناک کہانی سا منے آ گئی، جس کے مطابق میاں بیوی دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں اور بیٹی والد کے ساتھ رہنے لگی ۔والد کی جانب سے آئے روز بہیمانہ تشدد سے بچنے کے لیے بچی نے گھر چھوڑا تو کسی گھر میں رکھنے والے شخص نے ہی آئس کا نشہ کروا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاجس کے بعد متاثرہ لڑکی نے دلبراشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی تو ہسپتال پہنچ گئی۔صورتحال سامنے آنے پر متاثرہ لڑکی کا بیان لیا گیا، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا۔مدعیہ کے مطابق وہ ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی تھی، جہاں اس کے والدین میں علیحدگی ہوئی اور پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں۔ بچی نے بتایا کہ اس نے والد کے ساتھ رہائش رکھی جو اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، جس پر اس نے گھر چھوڑ دیا۔بچی کے مطابق اس کی ملاقات دانش نامی لڑکے کے ساتھ ہوئی جو وکیل کا منشی تھا اور وہ مجھے ایک وکیل کے گھر لے گیا، جہاں وہ رہنے لگی ۔ کچھ عرصے بعد وہاں مسما آمنہ نامی خاتون کام کرنے کے لیے آئی تو وکیل نے اس خاتون کے گھر رہنے کے لیے بھجوا دیا، جس کی 2 بیٹیاں ہیں۔خاتون کے خاوند کا نام عبدالرف ہے، جن کے ہاںعید کے بعد جاکر رہنا شروع کیا۔

رف نے آئس کا نشہ کروا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کااس کی اہلیہ کو پتا چلا تو دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔بچی کے مطابق اس نے زیادتی سے دلبراشتہ ہوکر چوہے مار گولیاں کھا لیں، جس سے حالت خراب ہوگی تو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مقدمے میں بچی نے مقف اختیار کیا ہے کہ میرے ساتھ عبدالرف نے زیادتی کی ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…