ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے کا ملک بھر کیلئے الرٹ، تیز ہوائوں اور بارشوں کی پیشگوئی

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ممکنہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، کھڑی فصلوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث راستے بند ہونے اور آمد و رفت میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

مزید برآں مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں، جبکہ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں، کمزور عمارتوں اور تنصیبات سے دور رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…