منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

19کروڑ کی ڈکیتی کیس میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 19 کروڑ روپے مالیت کے ڈکیتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ ئی ہے،

گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کے باوجود ملزمان سیف سٹی کیمروں سے پہچانے گئے۔ملزمان نے واردات کے بعد گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی اور براستہ موٹروے پشاور چلے گئے، ایک دن بعد اسی گاڑی پر واپس آئے تو فیروز پوروڈ پر پولیس سے مقابلہ ہوگیا، اس پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی۔پولیس کے مطابق کار سوار 4 ڈاکوئوں نے 14 مارچ کو ڈیفنس میں واردات کی تھی۔ انہوں نے مالک مکان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنی گاڑی کو لگائی اور براستہ موٹروے ولی انٹرچینچ سے اتر کر پشاور چلے گئے۔وہی ڈاکو 15 مارچ کو اسی گاڑی پر اوریجنل نمبر پلیٹ لگا کر دوبارہ لاہور آئے تو فیروز پور روڈ پر سیف سٹی کے کیمروں سے چھپ نہ سکے، سیف سٹی اتھارٹی کی اطلاع پر ڈی آئی جی فیصل کامران نے علاقے کی ناکہ بندی کروا دی۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 16 مارچ رات 12 بج کر 33 منٹ پر گجو متہ کے علاقے میں پولیس ٹیم سڑک پر کھڑی ہے، ناکے پر کھڑے پولیس اہلکار سفید رنگ کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرتے ہیں لیکن گاڑی تیز رفتاری سے گزر جاتی ہے، پولیس کے تعاقب پر ملزمان چلتی گاڑی سے فائرنگ کرتے ہیں، کچھ دور جا کر پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے، جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوجاتا ہے۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت زازئی خان نام سے ہوتی ہے جبکہ باقی ملزم زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔زخمی ساتھی سمیت تینوں ڈاکو کاہنہ کے علاقے سے گاڑی چھینتے ہیں اور براستہ جی ٹی روڈ جہلم اپنے کسی واقف کار کے ہاں پہنچ جاتے ہیں، پولیس وہاں بھی ریڈ کرتی ہے، فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے، ایک معمر شخص ہلاک ہو جاتا ہے لیکن ڈاکو فرار ہو جاتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…