جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

کراچی ایئرپورٹ پر کریک ڈاؤن، بھیک کیلیے سعودی عرب جانے والے 900 پاکستانی پکڑے گئے

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کے 20روز میں بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانے والے 900پاکستانیوں کو روانگی کے عین وقت روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر منتظر مہدی نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانیوالے مختلف گداگروں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی ایئرپورٹ پر ہی 900 کے قریب ایسے افراد کو روانگی سے روکا گیا جو سعودی عرب بھیک مانگنے کیلیے جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پرانٹیجیلینس کا غیرمعمولی نظام قائم کرنے کے علاوہ مشکوک افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ڈائریکٹر کراچی زون نے بتایا کہ یہ کریک ڈائون سعودی حکومت کی طرف سے تسلسل کے ساتھ پاکستانیوں کی بیدخلی کی ریکارڈ کی بنیاد پرکیا گیا، سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں پر الزام ہے کہ وہ عمرے اورنوکری کے ویزوں پرجاکر سعودی عرب میں بھیک مانگتے ہیں،جس سے خلیجی ممالک کے سماجی نظام کونقصان اورپاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گداگروں کی نشاندہی کیلیے سعودی ڈی پورٹ ریکارڈ، ٹریول ہسٹری سمیت کئی پہلووں کی جانچ پڑتال کی گئی، جعلی ویزوں اور ایجنٹس سیحفاظت کیلیے قائم سہولت ڈیسک سے یومیہ 250سیزائد شہری استفادہ کررہیہیں۔ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ قلیل وقت کید وران شہریوں کوبیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دینیوالے7 گینگز کو بینقاب کیا جبکہ غیرقانونی حوالہ، ہنڈی کیخلاف مختلف کارروائیوں کیدوران کروڑوں روپے کی کرنسی تحویل میں لی گئی۔انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی کے شکارمتاثرہ افراد مزید جرائم پرآمادہ اور ان کا جھکا عموما ایجنٹس کی طرف ہوتاہے۔ کسی پاکستان کو سمندروں میں ڈوبنے، بھیک مانگنے اوردیگرجرائم میں ملوث نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…