اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

31 جنوری سے4 فروری کے دوران متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جا ری

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے 31 جنوری سے4 فروری کے دوران متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جا ری کر دی ہے جس کے مطابق پنجاب میں سرد اور خشک موسم متوقع جبکہ مری، گلیات اور پوٹھوہار میں 31 جنوری تا 3 فروری ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم اور سرد اور خشک تاہم شمالی و وسطی پہاڑی علاقوں میں 30 جنوری تا یکم فروری ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم موقع، بالائی و شمالی اضلاع میں 30 جنوری تا 3 فروری وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ،سندھ میں سرد اور خشک موسم کے باعث دھند کا امکان ہے ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 30 جنوری تا 3 فروری موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، 4فروی تک بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اور سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

اعلامیہ کے مطابق این ڈی ایم اے کااین ای او سی تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی اور متعلقہ اداروں تک ضروری معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ حکام نے کہاکہ موسم کے حوالے سے مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے راہنماء کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…