کراچی (این این آئی)سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔
میڈیار پورٹ کے مطابق کراچی کے صرف 3 ہسپتالوں میں جنوری سے اب تک ریبیز کے 40 ہزار سے زائد کیس لائے گئے ہیں۔12 ماہ کے دوران جناح ہسپتال کراچی میں ریبیز کے 16 ہزار، انڈس اسپتال میں 13 ہزار اور سول اسپتال میں 12 ہزار کیس لائے گئے۔اس کے علاوہ رواں سال صوبے میں 22 افراد ریبیز کا شکار ہو کر چل بسے۔















































