برلن (این این آئی)جرمن حکومت نے پاکستان میں موجود 535 افغان شہریوں کو جرمنی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا مطابق سابقہ جرمن حکومت نے افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان شہریوں کی جرمنی میں پناہ کے لیے اسکیم متعارف کروائی تھی۔اسکیم میں ان افغان شہریوں کو شامل کیا گیا تھا جو کہ جرمن فوج کے ساتھ کام کرچکے تھے یا انہیں طالبان حکومت سے خطرہ تھا، تاہم نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پاکستان میں موجود 650 افغان شہریوں کے لیے اس اسکیم کو منجمد کردیا تھا۔
خبرایجنسی کے مطابق پاکستان نے ان افغان شہریوں کو ان کے کیسز کے حل کے لیے اس سال کے آخر تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ جرمنی ان کیسز کی کارروائی جہاں تک ممکن ہو دسمبر میں مکمل کرنا چاہتا ہے، اس بارے میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ہو سکتا ہیکہ کچھ ایسے معاملات ہوں جن پر نئے سال میں کام کرنا پڑے۔















































