اسلام آباد (این این آئی)دسمبر میں مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ کھل کر برسے بغیر گزر گیا۔ صرف بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی مگر ملک کا اکثر حصہ بارشوں سے محروم رہا،رواں ہفتے کے آخر میں مغربی ہواؤں کے ایک اور سلسلے کی آمد متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے آخر میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں کا رخ کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔
ڈی ڈی میٹ عرفان ورک نے بتایا کہ مطابق نئے سلسلے سے مغربی علاقوں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ یہ اسلام آباد کو بھی چھوتا ہوا جائے گا۔ میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارانی علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث گندم کی فصل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، بارانی علاقوں میں بارش اگر اس طرح نہیں ہوتی اثر تو ہوگا۔دسمبر کے مہینہ میں ایک اسپیل ہے، جنوری میں بھی بارشوں 2 سے 3 اسپیل متوقع ہیں۔















































